Read Aloud the Text Content
This audio was created by Woord's Text to Speech service by content creators from all around the world.
Text Content or SSML code:
مہندر سنگھ رانا پرنسپل جی ایچ ایس ایس گواڑی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔مہندر سنگھ رانا نے 34 سال تک محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دی۔ اس سلسلے میں اسکول کے احاطے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محمد ایاز مغل ڈی پی ای او ڈوڈہ نے کی اور پرنسپل مہندر سنگھ رائنا مہمان خصوصی تھے سکولوں کے طلباء کی طرف سے ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں سینئر لیکچرار محمد ایوب راتھر نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور بہت کم وقت میں تدریس کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں پرنسپل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے دور دراز کے علاقوں میں معیار تعلیم کو بڑھانے کے لیے پرنسپل کی انتھک کوششوں کو سراہا۔اپنے خطاب میں پرنسپل جی ایچ ایس ایس گواری ایس مہندر سنگھ رانا نے کہا کہ میں نے سکول میں نہ صرف بنیادی ڈھانچہ بلکہ معیاری تعلیم کو بڑھانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں نے سکول کے کاموں میں بھرپور تعاون کرنے پر عملہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔ اساتذہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں تاکہ ہمارا علاقہ بہت زیادہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔میرے اعزاز میں شاندار الوداعی پارٹی کا انعقاد کرنے پر انہوں نے سٹاف اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی تاکہ اس ادارے کے طلباء کو انصاف مل سکے۔ تقریب کی کارروائی محمد ایوب زرگر سینئر لیکچرر نے چلائی جبکہ شکریہ کا کلمہ وائس پرنسپل ہرمیندر سنگھ نے پیش کیا